جاپان، دنیا کا سب سے عمر رسیدہ مرد انتقال کر گیا

منگل 25 فروری 2020 16:15

جاپان، دنیا کا سب سے عمر رسیدہ مرد انتقال کر گیا
ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) دنیا کا سب سے عمر رسیدہ مرد جاپان میں انتقال کر گیا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق چیٹیٹسو واتانابے وسطی جاپان کے شہر جوئیتسو کے رہائشی تھے اور 112 برس کی عمر میں ان کے انتقال کی تصدیق منگل کی صبح کی گئی۔

(جاری ہے)

اس شخصکا انتقال چند روز قبل ہوا تھا۔ چیٹیٹسو پانچ مارچ 1907ء کوپیدا ہوئے تھے۔ انہیں اسی ماہ بارہ تاریخ کو دنیا کا سب سے عمر رسیدہ مرد بن جانے پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز کا جاری کردہ سرٹیفیکیٹ دیا گیا تھا۔ اس وقت دنیا کی عمر رسیدہ ترین خاتون کانیتانا ہیں جن کی عمر 117 برس ہے اور وہ بھی جاپانی ہیں۔

متعلقہ عنوان :