ایران میں کرونا وائرس کی تباہ کن صورتحال؛ نائب وزیر صحت میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص

ہم کرونا وائرس کو شکست دیں گے۔ ایران کے نائب وزیر صحت ایرج حریرچی کا ویڈیو پیغام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 25 فروری 2020 17:21

ایران میں کرونا وائرس کی تباہ کن صورتحال؛ نائب وزیر صحت میں بھی کرونا ..
تہران (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 25 فروری 2020ء ) ایران کے نائب وزیر صحت ایرج حریرچی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے وزیر صحت ایرج حریرچی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ایرج حریرچی حکومت کی طرف سے کرونا وائرس پر جواب دینے کے لیے پیش پیش ہوتے تاہم اب وہ خود کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

ایرانی نائب وزیر صحت کا ایک ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ ہم کرونا وائرس کو شکست دیں گے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایران میں کرونا وائرس کے باعث 50 ہلاکتیں ہو چکی ہیں تاہم ایرج حریرچی نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کروان وائرس کے باعث اگر 50 سے آدھی اموات بھی ہوجائیں تو میں مسعتفی ہو جاؤں گا ایران میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

اے ایف پی نے ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن سے اموات کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ہے۔متحدہ عرب امارات نے ایران جانے والی تمام مسافر اور کارگو پروازوں کو معطل کردیاہے۔ یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری اعلامیہ کے مطابق اس حکم کا اطلاق فوری طور پر ایک ہفتہ کے لئے کیا گیا ہے جس میں ضرورت پڑنے پر توسیع بھی ہو سکتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے بتایاکہ یہ اقدام کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاط کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔جب کہ دوسری جانب ق دنیا بھرمیں کرونا کی بڑھتی وبا سے چین میں مزید 71 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کی تعداد2663ہو گئی۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق 508 نئے مریض سامنے آئے ۔ہبئی صوبے میں لاکھوں افراد لاک ڈاؤن ہیں۔ادھر دنیا کے تیس ممالک کرونا کی زد میں آ چکے ہیں۔ جنوبی کوریا کے مزید 60 شہریوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 893 ہو گئی، جنوبی کوریا میں کرونا سے آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔