نواز شریف کا علاج مریم نواز ہے اور ان کے بغیر نواز شریف ٹھیک نہیں ہوسکتے ‘ عظمیٰ بخاری

اشتہاری تووہ ہے جو وزیراعظم بنا بیٹھا ہے ، اب آگے سارے دن ہی اچھے ہوں گے‘ سیکرٹری اطلاعات

منگل 25 فروری 2020 17:42

نواز شریف کا علاج مریم نواز ہے اور ان کے بغیر نواز شریف ٹھیک نہیں ہوسکتے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا علاج مریم نواز ہے اور ان کے بغیر نواز شریف ٹھیک نہیں ہوسکتے ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹے لوگ اور چھوٹی ذہنیت کے لوگ جب حکمران بنتے ہیں تو یہی ہوتا ہے ، ایسے لوگ صحت پر سیاست کرتے ہیں یا سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاری تو وہ ہے جو وزیر اعظم بنابیٹھا ہے ،نواز شریف کو اشتہاری قرار دینا ایسا ہی ہے جیسے چاند پر تھوکناہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب آگے سارے دن اچھے ہی ہوں گے ،یہ سیاسی انتقام پر قید تو کرسکتے ہیں لیکن جب ثبوت دینے کی باری آتی ہے تو ان کے پاس ثبوت نہیں ہوتے۔