سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ایرانی سفیر کی ملاقات ، پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال

دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات دن بدن مزید مستحکم ہو رہے ہیں، چودھری پرویزالٰہی

منگل 25 فروری 2020 17:46

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ایرانی سفیر کی ملاقات ، پاک ..
لاہور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی، اس موقع پرپاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔لاہور میں ایرانی قونصل جنرل محمد رضا نظیری، ایرانی سفارتخانے کے دیگر آفیسرز اور ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان اور ایران مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں اسلامی ملکوں کے برادرانہ تعلقات ہر آنے والے دن میں مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات حکومت کی سطح پر ہی نہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کر کے معاشی محاذ پر بھی کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے ایرانی سفارتکاروں کو پنجاب اسمبلی کی ورکنگ، مفاد عامہ میں کئے گئے اقدامات اور قانون سازی بارے آگاہ کیا۔