اوقاف اراضی پر قابض قبضہ مافیا کے خلاف تیزی سے اقدامات عمل لائے گئے ہیں‘سعید الحسن شاہ

اب تک 898ایکڑ 14 کنال اور 24مرلے کی کروڑوں روپے مالیست کی اراضی واگزار کروائی جا چکی ہے‘صوبائی وزیر

منگل 25 فروری 2020 17:56

اوقاف اراضی پر قابض قبضہ مافیا کے خلاف تیزی سے اقدامات عمل لائے گئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ اوقاف اراضی پر قابض قبضہ مافیا کے خلاف تیزی سے اقدامات کئے جا رہے ہیں اس سلسلہ میں گزشتہ روزلاہور کے علاقہ با غبانپورہ میں12کروڑ روپے مالیت کی 6 کنال اراضی واگزار کروا لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے جملہ ناظمین اوقاف کو حکومت کی طرف سے ناجائز قابضین کے خلاف قبضہ واگزاری کے لیے طے کردہ پلان پر عمل کرتے ہوئے اب تک 898ایکڑ 14 کنال اور 24مرلے کی کروڑوں روپے مالیست کی اراضی واگزار کروائی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہپنجاب اوقاف آرگنائزیشن نے اپنے زیر تحویل 68پراپرٹیز پر مشتمل 113ایکٹر 04کنال 12مر لے رقبہ پر سافٹ سپو رٹس گرائونڈ بنانے کے لیے سیکر ٹری یوتھ آفئیر، سپورٹس آرکیالیو جی اینڈ ٹو ریزم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مسودہ یا داشت (Mou) پر دستخط کیے ہیں۔ جس کے تحت محکمہ سپورٹس ان اراضی پر سپو رٹس گرائونڈ بنائے گا ۔ان اراضی کا کنٹرول اور انتظام پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کے پاس رہے گا ۔ یہ رقبہ دو سرے مقصد کے لیے استعمال نہ ہو سکے گا اوجبکہ عرصہ دو سال کے بعد با ہمی رضا مندی کے ساتھ دس سال تک تو سیع ہو سکے گی ۔

متعلقہ عنوان :