احتساب عدالت نے کار کے رینٹل پاور سکینڈل میں ملوث راجہ پرویز اشرف کی بریت درخواست پر نیب کو جواب جمع کرانے کا حکم

منگل 25 فروری 2020 18:09

احتساب عدالت نے کار کے رینٹل پاور سکینڈل میں ملوث راجہ پرویز اشرف کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) احتساب عدالت نے کار کے رینٹل پاور سکینڈل میں ملوث سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب )کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 12مارچ تک ملتوی کر دی ۔منگل کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کار کے رینٹل پاور ریفرنس پر سماعت کی ۔کار کے رینٹل پاور ملازمین کے وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت وکیل صفائی نے عدالت جو بتایا کہ حکومت کے ساتھ معاہدہ طے کیا گیا ہے کہ رینٹل پاور کے ملازمین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی ۔عدالت نے وکیل صفائی کو تحریری طور پردرخواست جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت درخواست پر نیب کی جانب سے آج بھی جواب جمع نہیں کرایا جا سکا۔عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر شریک ملزمان کی بریت درخواست پر سماعت 12 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرنیب کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔