ایران اور پاکستان کا تجارتی حجم 13ارب ڈالر تک ہوسکتا ہے، چیئرمین تہران چیمبر
منگل 25 فروری 2020 18:19
(جاری ہے)
قونصل جنرل ایران احمد محمدی نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بہتری لانے کے خواہاں ہیں، کئی مشکلات کے باجود نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں جن سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
صدر کاٹی شیخ عمر ریحان نے کہا کہ ایران اور پاکستان کو اقتصادی سطح پر یکساں مسائل کا سامنا ہے جس سے باہمی تعاون کی ضرورت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکنگ چینل کے قیام سمیت باہمی تجارت کی راہ میں آنے والی دیگر رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مابین باقاعدہ تجارت کے مقابلے میں غیر رسمی ذرائع سے ہونے والی تجارت تین گنا زیادہ ہے، اس سلسلے میں اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ مسعود نقی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان اور ایران کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے جن سے نکلنے کے لیے باہمی تعاون کو بڑھانے اور دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ سینیٹر عبدالحسیب خان نے کہا کہ باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے رابطوں کا تسلسل اور مستقل مزاجی کی ضرورت ہے۔ زبیر چھایا کا کہنا تھا ایران اور پاکستان کے مابین خطے کی سطح پر ایک بار پھر آر سی ڈی کی نوعیت کے منصوبوں کی ضرورت ہے۔ بعدازاں اپنے خطاب میں چیئرمین تہران چیمبر آف کامرس مسعود خوانساری نے کہا کہ ایران نے اقتصادی مشکلات کے بعد اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مقامی صنعت کو مضبوط کرنے کی حکمت عملی پر کام کیا ہے علاوہ ازیں ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان سمیت پڑوسی ممالک سے تجارت میں اضافہ کرکے ان مشکلات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق اور متحدہ عرب امارات کی طرح پاکستان کے ساتھ ایران کا تجارتی حجم 13ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کاٹی کے عہدے داران کو دورہٴ ایران کی دعوت بھی دی۔ تقریب میں ایران کی وزارت صنعت و تجارت کے مشیرمراد نعمتی، تہران چیمبر کے سینئر اراکین، کاٹی کے سابق صدور دانش خان، فرحان الرحمن، گلزار فیروز، احتشام الدین، طارق ملک ، شیخ ؓباسط اکرم اور دیگر بھی شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.