وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

منگل 25 فروری 2020 18:47

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) صوبائی وزیر اطلاعات، بلدیات و جنگلات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے تمام پسماندگان سے اس صدمے پر دلی تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

آ ج جاری اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم نعمت اللہ خان کی بحیثیت سٹی ناظم کراچی اس شہر کے لئے کی گئی گراں قدر خدمات کو نہیں بھلایا جاسکتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی جماعت اسلامی کے لئے بھی لازوال قربانیاں ہیں اور آج بھی ان کے لگائے گئے سماجی کاموں کے پودے پھل دے رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے مرحوم کی مغفرت ،بلند درجات اور تمام پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔