ن لیگ نے اپوزیشن کو ایک پیج پر لانے کی کوششیں تیز کردیں

شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف تحریک پر بات چیت کی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 فروری 2020 18:33

ن لیگ نے اپوزیشن کو ایک پیج پر لانے کی کوششیں تیز کردیں
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری 2020ء) مسلم لیگ ن نے اپوزیشن کو ایک پیج پر لانے کی کوششیں تیز کردیں۔ ن لیگ کے صدراور اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف تحریک پر بات چیت کی گئی۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے تصدیق کی ہے کہ اپوزیشن کو ایک صفحے پر لانے کی اعلیٰ سطح پر کوششیں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں میاں شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ بھی ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو ایک پیج پر لانے کیلئے اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے بھی گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور انہیں 10 مارچ کو عوامی نیشنل پارٹی کے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔

دوسری جانب سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اس بار مارچ کریں گے تو پوری تیاری اور یقین دہانی کے بعد کریں گے۔ مولانا نے لانگ مارچ کیا تو سمجھ لیں نیازی کے گھرجانے کا وقت آگیا۔ اگر ان کو یقین دہانی نہ کروائی گئی اور انہوں نے مارچ نہ کیا تو پھر سمجھا جائے کہ عمران خان کو مزید موقع مل گیا ہے۔

اور ان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن
شیخ رشید تو مولانا فضل الرحمان کو دھمکیاں دینے پر اترآئے۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ اگر مولانا فضل الرحمان اسلام آباد تو ان کو واپس نہیں جانے دیا جائے گا بلکہ ریاست کا مہمان بنا لیا جائے گا۔ کوئی مائی کا لال ان کو مہمان نہیں بنا سکتا۔ کیونکہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے ورکر صرف اللہ سے ڈرتے ہیں، فضل الرحمان کسی کی دھمکی سے ڈرنے والے نہیں۔ ایک بات ہے کہ مولانا اسلام آباد پہنچ گئے تو شیدے ٹلی کو بھاگنا پڑے گا۔