ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد،زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کے احکامات جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 25 فروری 2020 18:59

ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد،زیر تفتیش مقدمات کو ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ضلع ہذا کے تھانہ جات میں قتل کے زیر تفتیش مقدمات کا بغور جائزہ لیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تھانہ میں زیر تفتیش قتل کے مقدمات کی رپورٹ سرکل افسران اور تفتیشی افسران سے حاصل کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے سرکل آفیسر اور تفتیشی افسران کو قتل کے زیر تفتیش مقدمات کو جدید سائٹیفک طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :