Live Updates

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کردی

منگل 25 فروری 2020 20:52

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پودا لگا کر موسم ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا باقاعدہ طور پر آغاز کیاہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ رواں سال موسم بہار کی شجر کاری مہم نئے ولولے اور جوش و جذبے کے ساتھ شروع کی جارہی ہے، اور واضح کیا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی ، موسمیاتی تغیر ، خشک سالی ، تغیانی اور سیلاب کے واقعات کرہ ارض کیلئے ایک سنگین خطرہ بنتی جارہی ہے، جس کے لئے پیشگی تیاری ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تغیریات کے باعث شجرکاری کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ شجر کاری مہم بارے تفصیلات بتاتے ہوئے سیکرٹری انوائرنمنٹ نے کہا کہ سال 2019-20 کیلئے 10کروڑ پودوں کی شجرکاری کا ہدف مقرر کیا گیا تھا ، جس کی مد میں اب تک مقررہ ہدف سے تجاوز کرکے 14کروڑ لگائے جا چکے ہیں، جبکہ رواں سال کے جون تک 18کروڑ پودوں کی شجر کاری مکمل کر لی جائیگی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف نے گزشتہ دور حکومت میں شجرکاری کی اہمیت اور جنگلات کی ترقی کو پیش نظر رکھتے ہوئے مُلکی تاریخ میں پہلی مرتبہ گرین گروتھ پروگرام کے تحت -بلین ٹری افاریسٹیشن منصوبہ مکمل کیا تھا جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ منصوبے کی مقبولیت کی بدولت اب وفاقی حکومت کے تحت ملک کے طول وعرض میں10 ارب پودے اُ گانے کا منصوبہ روبہ عمل ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ صوبائی حکومت مزید ایک ارب پودے لگائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت شجرکاری کرکے اپنے آنے والے نسلوں کو ایک محفوظ اور صاف ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، جبکہ شجرکاری سے صوبے میں سیاحتی سرگرمیوںکو مزید فروغ بھی ملے گا۔ انہوں نے اپیل کی کہ جنگلات کی بڑھوتری کو تیز تر کرنے کیلئے عوام اور دیگر سرکاری و غیر سرکاری ادارے شجرکاری کو اپنا شعار بنائیں ، اور سال میں دو دفعہ شجرکاری کی مہمات میں موثر حصہ لیکر اسے کامیاب بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ہمار ا صوبہ سرسبز و شاداب ہو سکے اور مطلوبہ بین الاقوامی معیار بھی حاصل کر سکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات