قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں (کل) اسلام آباد پہنچیں گی

منگل 25 فروری 2020 21:02

قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں (کل) اسلام آباد پہنچیں ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں (کل) بدھ کو اسلام آباد پہنچیں گی۔ یہ چیمپیئن شپ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام (کل) جمعرات سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع گی۔ چیمپیئن شپ میں پاکستان آرمی کی ٹیمیں مردوں اور خواتین کے ایونٹ میں اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی۔

(جاری ہے)

چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان انٹر بورڈ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، لاہور گرائمز سکول، فاٹا، لمز، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس 26 فروری کو شام چھ بجے ہوگا جس میں نیٹ بال کے نئے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔