پاکستان سپر لیگ ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان (پرسوں) راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

منگل 25 فروری 2020 21:02

پاکستان سپر لیگ ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان (پرسوں) جمعرات کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کھیلا جائے گا۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے راولپنڈی میں 8 میچز کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی میں 27 فروری کو پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ 28 فروری کو پشاور زلمی اور لاہور قلندرز، تیسرا میچ 29 فروری کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ، چوتھا میچ یکم مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز، پانچواں میچ 2 مارچ کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز، چھٹا میچ 5 مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ساتواں میچ 7 مارچ کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ راولپنڈی میں 8واں اور آخری میچ 8 مارچ کو ملتان سلطان اور اسلام یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، ملتان سلطان، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز شامل ہیں۔