کورونا وائرس، 23 ممالک کے سائنسدان کراچی میں سر جوڑیں گے، فواد چودھری

عالمی تعاون کے ذریعے ہی اس بڑے چیلنج کا سامنا کیا جا سکتا ہے، وفاقی وزیر کا ٹوئٹ

منگل 25 فروری 2020 21:07

کورونا وائرس، 23 ممالک کے سائنسدان کراچی میں سر جوڑیں گے، فواد چودھری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ دنیا کے 23 ممالک سے تعلق رکھنے والے سائنسدان دو مارچ کو کراچی میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے اور کورونا وائرس کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پرجاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوںنے کہا کہ کورونا وائرس کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عالمی تعاون کے ذریعے ہی اس بڑے چیلنج کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔