کابینہ نے جرنلسٹ پروٹیکشن بل کی منظوری دیدی ، مراد سعید اور فواد چوہدری کی صحافیوں کومبارکباد

منگل 25 فروری 2020 21:25

کابینہ نے جرنلسٹ پروٹیکشن بل کی منظوری دیدی ، مراد سعید اور فواد چوہدری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پرکہاہے کہ کابینہ نے جرنلسٹ پروٹیکشن بل کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ صحافیوں کی پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے دوران ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اس قانون کا پراسس میں نے بطور وزیر اطلاعات شروع کیا، اور اس کی تکمیل ڈاکٹر شیری مزاری جیسی کہنہ مشق اور قابل وزیر نے کی، تمام صحافیوں کو مبارک۔مراد سعید نے کہاکہ کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جرنلسٹ پروٹیکشن بل کی منظوری دیدی، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے وقت انکی حفاظت کو یقینی بنایا جائیگا ، مبارک ہو۔