سوات میں فائرنگ کرکے ن لیگی رہنماء کو قتل کردیا گیا

ن لیگی رہنماء جاوید اللہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 فروری 2020 19:56

سوات میں فائرنگ کرکے ن لیگی رہنماء کو قتل کردیا گیا
سوات (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری 2020ء) سوات میں فائرنگ کرکے ن لیگی رہنماء کو قتل کردیا گیا،ن لیگی رہنماء پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مقامی رہنماء جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے میں مٹہ میں ن لیگی رہنماء جاوید اللہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے ن لیگی رہنماء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف واقعہ سے متعلق انکوائری شروع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ن لیگی رہنماء جاوید اللہ مقامی سطح پر بڑی متحرک رکن تھے، تاہم پولیس تفتیش کررہی ہے کہ واقعہ کا تعلق ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے یا سیاسی اختلافات کے باعث ان کو قتل کیا گیا ہے۔