امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخ 7 سال کی بلند ترین سطح پر

منگل 25 فروری 2020 21:56

امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخ 7 سال کی بلند ترین سطح پر
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخ 7 سال کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ کورونا وائرس کے دنیا میں پھیلائو کے باعث قیمتی دھات کی خریداری میںاضافہ ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میںسپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ 1.9 فیصد بڑھ کر 1674.40 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کی وقفے سے قبل سودے 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1676.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 2.1 فیصد بڑھ کر 1677.24 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 1.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1680.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :