امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 5 فیصد کمی

منگل 25 فروری 2020 21:56

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 5 فیصد کمی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 5 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ چین اور دیگر ملکوں میں کورونا وائرس کے باعث پیداواری و کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے سے تیل کی طلب کم ہونا ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 2.96 ڈالر (5.1 فیصد ) گر کر 55.54 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 2.58 ڈالر (4.8 فیصد ) کمی کے ساتھ 50.80 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :