پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

منگل 25 فروری 2020 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) پنجاب یونیورسٹی نے سہیل ممتاز ولد ممتاز علی خان کواردو کے مضمون میں ان کے ’این میری شمل : بحیثیت مستشرق (انگریزی میں دستیاب تحریروں کی روشنی میں )‘ کے موضوع پر،سمیر اسلم دختر محمد اسلم کواردو کے مضمون میں ان کے’مشرق و مغرب کی تہذیبی کشمکش اور اردو افسانہ ‘ کے موضوع پر،عشرت پروین دختر نذر محمد خان کوزوالوجی کے مضمون میں ان کے ’پکے ہوئے گوشت میں ہیٹرو سائیکلک امائنیز کی مقدار اور پاکستان میں اس سے منسلک کینسر کے خدشات ‘کے موضوع پر اورسلمہ حمید دخترچوہدری عبد الحمید کو انوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے ’انسانی تپ دق کی سالماتی خصوصیات اور مختلف ماحولیاتی عوامل کا تجزیہ ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔