اقلیتی برادری اپنے مسائل اور مشکلات کو بلدیاتی نظام کے تحت بہتر انداز میں حل کرسکتے ہیں،جعفر جارج

حکومت اقلیتوں کو آئینی اور جمہوری حقوق دینے کیلئے دوہرے ووٹ کا حق دیا جائے تاکہ ملک اور صوبے کے اندر قومی یکجہتی مزید پروان چڑھے،صوبائی صدر پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ

منگل 25 فروری 2020 23:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر جعفر جارج نے کہاہے کہ اقلیتی برادری اپنے مسائل اور مشکلات کو بلدیاتی نظام کے تحت بہتر انداز میں حل کرسکتے ہیں حکومت اقلیتوں کو آئینی اور جمہوری حقوق دینے کیلئے دوہرے ووٹ کا حق دیا جائے تاکہ ملک اور صوبے کے اندر قومی یکجہتی مزید پروان چڑھے ‘یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ 14فروری کو کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلال بھٹو زرداری سے ملاقات کیا اور ملاقات کے دوران ہم نے اپنے ان سے مطالبہ کردیا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو بلدیاتی نظام کا جو اختیاردیاگیا ہے اس کو سامنے رکھتے ہوئے ملک میں اقلیتوں کے دیرینہ مطالبہ جو حق بجانب ہے یعنی دوہرے ووٹ کا حق دیا جائے جس پر پارٹی چیئرمین نے مکمل یقین دہانی اور کہاکہ اس سلسلے میں سندھ اسمبلی میں ایکٹ لانے کیلئے اقدامات کرینگے تاکہ اقلیتی برادری کے مسائل اور مشکلات میں کمی آسکے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی جن کے واضح ثبوت شہباز بھٹی جو اس سلسلے میں قتل کیاگیا انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو اقلیتوں کیلئے انہوں نے کردار ادا کیا اور ہمیں امید ہے کہ اس دفعہ سب سے پہلے سندھ اسمبلی میں ہمارے حق میں قرارداد لائینگے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں بھی اقدامات کریں تاکہ ہمارے دیرینہ مطالبات حل ہونے میں مددگار ثابت ہوسکے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اقلیتوں کے دوہرے ووٹ کے حوالے سے بعض اقلیتی لوگ رکاوٹ ہے لیکن ہم ان کو بھی اعتماد میں لینگے کیونکہ یہ سب اقلیتوں کا مشترکہ مسئلہ ہے ۔