آر ایس ایس کے غنڈوں نے بھارتی دارالحکومت دہلی میں بھی مساجد کو شہید کرنا شروع کر دیا

منگل 25 فروری 2020 23:45

آر ایس ایس کے غنڈوں نے بھارتی دارالحکومت دہلی میں بھی مساجد کو شہید ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) آر ایس ایس کے غنڈوں نے بھارتی دارالحکومت دہلی میں بھی مساجد کو شہید کرنا شروع کر دیا۔ہندوانتہا پنسدوں نے اشوک نگرمیں مسجد پر حملہ کر کے مسجد کے مینار کی بے حرمتی کی اور لائوڈ سپیکر اکھاڑ کر پھینک دیئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں انتہا پسند ہندو بے قابو ہو گئے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں انتہا پسند ہندوئوں کو مسجد کے مینار کو شہید کرتے ہوئے اور لائوڈ سپیکر اکھاڑ کر پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔آر ایس ایس کے غنڈوں نے مسجد کے مینار پر بھارت کا جھنڈا لہرا دیا۔