مریم نوازچچا کی وطن واپسی سے قبل خاموشی توڑ دیں گی

مریم نواز کی خاموشی طوفان لائے گی،وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہونے والی ڈیل کے تحت نہیں بلکہ ن لیگ کے اندر ہونے والی سیاست کی وجہ سے خاموش ہیں۔ مظہر عباس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 26 فروری 2020 11:01

مریم نوازچچا کی وطن واپسی سے قبل خاموشی توڑ دیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 فروری 2020ء) سینئر تجزیہ نگار مظہر عباس کا کہنا ہے کہ جب وفاقی حکومت نے یہ موقف اختیار کیا کہ مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے تو سابق وزیراعظم کی بیٹی اپنے چچا کا انتظار کر رہی ہے۔شہباز شریف کی مارچ میں واپسی سے قبل وہ خاموشی توڑ دیں گی۔جس سے مسلم لیگ ن کی سیاست میں بھی سخت تبدیلی آ سکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ مریم کے بیرون ملک سفر کے لیے کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک کچھ ڈرامائی نہیں ہوتا تب تک شہباز شریف کی جانب سےبھی کسی مفاہمت کی امید نہیں ہے اور ان کا لندن میں طویل قیام مارچ کے آخری ہفتے میں ختم ہو جائے گا۔مریم کی خاموشی کا تعلق کسی ڈیل کی بجائے ن لیگ کی سیاست میں تبدیلی کے ساتھ زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اور کوششوں کے باوجود شہباز شریف کسی پیش رفت میں ناکام رہے ہیں۔ان کے اپنے بیٹے حمزہ شہباز شریف کو سنگین مقدمات کا سامنا ہے۔مسلم لیگ ن کے اعلیٰ رہنما نے بتایا ہے کہ مریم نواز اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہونے والی ڈیل کے تحت نہیں بلکہ ن لیگ کے اندر ہونے والی سیاست کی وجہ سے خاموش ہیں۔جو شہباز شریف کی وطن واپسی کے بعد نیا موڑ لے سکتی ہے۔انہوں کہا کہ جلد ہی آپ کو پتہ چل جائے گا جب وہ خاموشی توڑ دیں گی۔

جب کہ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے پاسپورٹ کی واپسی اور ای سی ایل سے نام خارج کرنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی ہے۔ آئندہ پیشی پر اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا ہے۔ مریم نواز نے اپنے والد کی تیمار داری کے لئے عدالت سے 6 ہفتوں کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت طلب کر رکھی ہے۔ مقدمے میں مریم نواز نے وزارت داخلہ اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا ہوا ہے۔ سماعت کے موقع پر ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی جو مرمی نواز کے لئے دعائیں کرتے رہے۔