رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارہ میں 27.93 فیصد کمی ہوئی ہے، ادارہ برائے شماریات

بدھ 26 فروری 2020 11:41

رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارہ میں 27.93 فیصد کمی ہوئی ہے، ادارہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) رواں مالی سال کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارہ میں 27.93 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں جولائی تا جنوری 2019-20ء کے دوران تجارتی خسارہ 13 ہزار 841 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 2018-19ء کے لئے تجارتی خسارے کا حجم 19ہزار 204 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ملک کے تجارتی خسارہ میں 5 ہزار 363 ملین ڈالر یعنی 27.93 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے دوران برآمدات میں2.20 فیصد جبکہ درآمدات کے حجم میں 15.64 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں برآمدات کا حجم 13 ہزار 507 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 13 ہزر 216 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔

پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا جنوری کے دوران مجموعی ملکی درآمدات میں 15.64 فیصد فیصد کی کمی سے درآمدات کا حجم 27ہزار 348 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے 32 ہزار 430 ملین ڈالر کی درآمدات کی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران درآمدات میں 5ہزار 72 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :