مشکل وقت میں بہت سے اداکاروں کا اصل روپ دیکھنے کو ملا ، محسن عباس حیدر

بدھ 26 فروری 2020 11:46

مشکل وقت میں بہت سے اداکاروں کا اصل روپ دیکھنے کو ملا ، محسن عباس حیدر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) اداکار محسن عباس حیدر نے کہا کہ ان کے مشکل وقت میں بہت سے اداکاروں کا اصل روپ دیکھنے کو ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نجی زندگی کے معاملے کو بہت سے اداکاروں نے سوشل میڈیا پر اٹھاتے ہوئے بہتی ہوئی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں جس سے ان کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ وہ اگر دوسروں بچوں کی مدد کر سکتے ہیں تو وہ اپنے بیٹے کے اخراجات اٹھانے کے لئے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، وہ بچپن سے ہی ایک بہت ذمہ دار انسان ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں انہوں نے اپنی والدہ کو بہت یاد کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ برے وقت میں اپنی والدہ کی قبر کے پاس جا کر سو جاتے تھے ۔ محسن عباس حیدر نئی فلم ’’ونس اپان اے ٹائم‘‘ میں اداکارہ نوشین شاہ کے ساتھے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ، فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔