جس د ن عمران خان اپوزیشن میں آگئے، اس دن میری ان سے بہت اچھی دوستی ہو جائے گی، منصور علی خان

مجھے کہا جاتا ہے کہ میں لفافے لیتا ہوں یا میں مریم نواز کے واٹس ایپ گروپ میں شامل ہوں، 22 کروڑ عوام میں سے کوئی یہ ثابت نہیں کر سکتا، معروف اینکر

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 26 فروری 2020 11:31

جس د ن عمران خان اپوزیشن میں آگئے، اس دن میری ان سے بہت اچھی دوستی ہو ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-26فروری2020ٌء) وزیراعظم عمران خان پر بے جا تنقید کرنے والے اینکر منصور علی خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جس دن عمران خان اپوزیشن میں ا ٓ گئے، اس دن ان کی اور میری بہت اچھی دوستی ہو جائے گی۔معروف اینکر منصور علی خان کا شمار ان چند اینکرز میں ہوتا ہے جو عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہیں۔جب سے عمران خان حکومت میں آئیں ہیں، منصور علی خان کی جانب سے تنقید کے پل پابندھے گئے ہیں جبکہ ا ن کا عمران خان کو مخاطب کرنے کا انداز بھی خوب مشہور ہو چکا ہے۔

منصور علی خان وزیراعظم عمران خان کو اپنے پروگرام میں "میرے کپتان" کہہ کر بلاتے ہیں جس کے بعد ان پر تنقید بھی کی جاتی ہے اور ان کی تعریف بھی۔ایک انٹرویو دیتے ہوئے منصور علی خان کا کہنا تھا کہ میری عمران خان سے تب دوستی ہو جائے گی جس دن وہ اپوزیشن میں آجائیں گے اور تب ان کی اور میری دوستی بہت اچھی ہو گی۔

(جاری ہے)

اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کا جواب دیتے ہوئے منصور علی خان کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگایا جاتاہے کہ میں لفافے لیتا ہوں، ہمارے ہاں بڑے بڑے سیاست دانوں کے فرنٹ مین پکڑے جاتے ہیں، میں ایک عام آدمی ہوں، میرے لفافے ہی ڈھونڈ دیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں معروف اینکر کا کہنا تھا کہ مجھے کہا جاتا ہے کہ میں مریم نواز کے واٹس ایپ گروپ میں شامل ہوں۔اس بات پر اینکر کی جانب سے چیلنج کر کے کہا گیا ہے کہ 22 کروڑ عوام میں سے کوئی یہ بات ثابت نہیں کر سکتا کہ میں اس طرح کے کسی واٹس یپ گروپ میں شامل ہوں۔یاد رہے اسی سوال کا جواب دیتے ہوئے منصور علی خان نے ایک اور انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر کوئی شخص یہ ثابت کر دے تو میں اسے ایک کروڑ روپے انعام کی صورت میں دوں گا۔عمران خان کے معاملے پر با ت کرتے ہوئے منصور علی خان کا کہنا تھا کہ جس دن عمران خان اپوزیشن میں آگئے، اس دن میری اور ان کی بہت اچھی دوستی ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :