کورونا وائرس ،پاکستان نے کوئٹہ تفتان کے درمیان ریل سروس تاحکم ثانی معطل کر دی

پیشگی بکنگ کرانے والے اپنا ساما ن واپس جائیں ‘ وزیر ریلوے شیخ رشید کاویڈیو بیان

بدھ 26 فروری 2020 11:51

کورونا وائرس ،پاکستان نے کوئٹہ تفتان کے درمیان ریل سروس تاحکم ثانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان نے کوئٹہ تفتان کے درمیان ریل سروس تاحکم ثانی معطل کر دی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ کوئتہ تفتان کے درمیان مہینے میں چار ٹرینیں چلتی تھیں اور چاروں ٹرینیں واپس آ چکی ہیں۔ اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ ٹرینیں تاحکم ثانی نہیں چلیں گی اور جب تک بارڈر نہیں کھل جاتے ریل سروس معطل رہے گی ۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنا سامان اور دوسری چیزیں جو بکنگ میں ہیں وہ واپس لے لیں۔