لندن میں نواز شریف کی 13 اہم شخصیات سے ملاقات

پاکستان کے خلاف سازش تیار،نواز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں سابق صدر سمیت 3 غیر ملکی سفیر شامل ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 26 فروری 2020 11:55

لندن میں نواز شریف کی 13 اہم شخصیات سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 فروری 2020ء) معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ لندن میں وہ سازشیں ہو رہی ہیں جو بہت پہلے مختلف سیاسی جماعتیں کرتی رہی ہیں،پہلے دوبئی کے اندر سیاسی جماعتوں کا اکٹھ ہوتا رہتا تھا اس طرح اب لندن میں پاکستان کی سیاست کے فیصلے ہو رہے ہیں۔کچھ دنوں سے میڈیا میں ایک تصویر چلی جس میں بتایا گیا کہ ایک شخص نے نواز شریف سے ایک پراسرار شخصیت کی ملاقات ہوئی۔

میری اطلاعات کے مطابق اب تک نواز شریف سے 13 ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ان ملاقاتیوں میں افغانستان کے سابق صدر کے علاوہ 3 غیر ملکی سفیر بھی شامل ہیں جن کا پاکستان کی سیاست میں کوئی نہ کوئی حصہ رہتا ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کے دو بیوروکریٹ اور 3 معروف کاروباری شخصیات کی بھی ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

رانا عظیم نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش تیار کی جا رہی ہے۔

اس سازش کا تعلق ملک میں مہنگائی بڑھنے اور بدامنی پھیلنے سے ہے،اس کے علاوہ ٹریڈرز کو سڑکوں پر لانےب کی بھی سازش کی جا رہی ہے۔پاکستان میں بہتر ہوتی معیشت سے سیاسی جماعتوں کو خطرہ ہے۔ایک سیاسی جماعت جو دوبارہ اقتدار میں آکر سیاست کرنا چاہتی ہے وہ یہ سازشیں کر رہی ہیں،اس حوالے سے مختلف لوگوں کو ٹاسک بھی دئیے گئے ہیں کہ کس نے مذہبی جماعتوں پر پیسہ لگانا ہے اور کس نے سڑکوں پر آنے والے کاروباری افراد سے رابطے رکھنے ہیں۔

رانا عظیم نے مزید کہا کہ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ میرے بعد اگر میرے خاندان سے کوئی سامنے آنا چاہئیے وہ مریم نواز ہیں۔نواز شریف مریم نواز پر بھروسہ رکھتے ہیں۔جب کہ دوسری جانب حکومت کی طرف سے نواز شریف پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ن لیگ کے قائدین کو قوم اور اپنے ووٹرز سے جھوٹ بولنے کی عادت ہے، ن لیگ نے نواز شریف کی صحت سے متعلق جھوٹا ڈرامہ رچایا اور ان کا جھوٹ قوم کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے، پنجاب حکومت کا نواز شریف کو ضمانت میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ درست ہے۔