گزشتہ 14 ماہ کے دوران چاروں صوبوں میں 9 ہزار 508 دیہات کو بجلی کی سہولت فراہم کی گئی

رواں مالی سال کے دوران 10 ہزار 43 نئے دیہات کو بجلی فراہم کی جائے گی، وزارت پاور ڈویژن

بدھ 26 فروری 2020 12:39

گزشتہ 14 ماہ کے دوران چاروں صوبوں میں 9 ہزار 508 دیہات کو بجلی کی سہولت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) ملک میں گزشتہ 14 ماہ کے دوران چاروں صوبوں میں 9 ہزار 508 دیہات کو بجلی کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ رواں مالی سال کے دوران 10 ہزار 43 نئے دیہات کو بجلی فراہم کی جائے گی۔ وزارت پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق حکومت عوام کو بجلی کی سہولت کی فراہمی کے لئے مختلف منصوبوں پر عمل کررہی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 14 ماہ کے دوران لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں 63، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) میں 445، فیسکو میں 424، میپکو میں 2605، حیسکو میں 384، سیپکو میں 381، پیسکو میں 4176 اور کیسکو میں 953 دیہات کو بجلی فراہم کی گئی ہے۔ رواں مالی سال کے دوران لیسکو میں 5، فیسکو میں 966، گیپکو میں 202، آئیسکو میں 395، میپکو میں 4491، حیسکو میں 400، سپیپکو میں 303، پیسکو میں 2281 اور کیسکو میں 1000 دیہات کو بجلی کی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی حدود میں بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے اور گرڈ سٹیشنز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس سے صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :