نواز شریف کو باہر بھجوانے والی شخصیت کو صلہ ملنے والا ہے

پاکستان میں اہم عہدے پر فائز شخصیت قطری جہاز میں نواز شریف کو باہر لے گئے،دونوں کے درمیان جلد ہی دوستی رشتے داری میں تبدیل ہو جائے گی۔ سینئر صحافی کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 26 فروری 2020 12:11

نواز شریف کو باہر بھجوانے والی شخصیت کو صلہ ملنے والا ہے
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-26فروری2020ء) معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے بارے میں پتہ کیا جائےوہ کہاں ہیں،حسین نواز برطانیہ سے کن کن ممالک میں گئے اور کن لوگوں سے ان کی ملاقات ہوئی۔اس کے علاوہ یہ بھی پتہ کیا جائے کہ جن لوگوں سے ملاقات ہوئی ہے وہاں پر کیا مطالبات کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بات ذہن میں رکھی جائے نواز شریف کو لے جانے والا جہاز قطرکا تھا۔پاکستان میں اہم ترین عہدے پر رہنے والی ایک شخصیت نے قطری شخصیت سے ملاقات کی تھی،کچھ عرصہ بعد ان کا شریف خاندان سے قریبی رشتہ بھی ہو سکتا ہے۔اور دونوں کی دوستی رشتہ دار میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سینئیر صحافی رانا عظیم کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو باہر بھجوانے میں احتساب کمیشن کے سابق سربراہ سیف الرحمن نے اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

وہ نواز شریف کے لیے قطر میں بیٹھ کر مکمل انتظامات کرتے ر ہے۔ سیف الرحمن اور نواز شریف ویسے تو پرانے دوست ہیں تاہم وہ جلد ہی رشتہ دار بھی بن جائیں گے۔رانا عظیم نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اعوان کا رشتہ سیف الرحمن کی فیملی میں ہو گا اور جلد ہی یہ قریبی رشتہ دار بھی بن جائیں گے۔اس کے علاوہ بھی کچھ دیگر معاملات ہیں جو جلد ہی سامنے آ جائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی گذشتہ برس منگنی ہوئی اور یہ منگنی سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سے ہوئی ہے۔ منگنی کی تقریب میں صرف قریبی لوگوں نے ہی شرکت کی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی منگنی معروف صحافی طلعت حسین کی صاحبزادی کے ساتھ ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اینکر پرسن طلعت حسین نے ایف آئی اے حکام سے رابطہ کیا اور اس خبر کو جھوٹا قرار دے کر اپنی شکایت درج کروائی تھی۔