ہاشم آملہ بھی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف

بابر ابھی نوجوان،انکےکیریئر میں اتار چڑھائو بھی آسکتے ہیں لیکن باصلاحیت بیٹسمین کے طور پر مستقبل روشن نظر آرہا ہے: مینٹور پشاور زلمی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 26 فروری 2020 12:13

ہاشم آملہ بھی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26فروری2020ء ) ہاشم آملہ بھی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے،پروٹیز بیٹسمین نے کہا کہ مجھے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا،باہمی میچز میں بابر اعظم کو بیٹنگ کرتے دیکھا ہے، گذشتہ ایک سال میں وہ ایک شاندار کرکٹر کے طور پر ابھرے،ان کی کارکردگی بہتر سے بہتر ہورہی ہے۔انھوں نے کہا کہ بابر ابھی نوجوان ہیں، ان کے کیریئر میں اتار چڑھائو بھی آسکتے ہیں لیکن باصلاحیت بیٹسمین کے طور پر مستقبل روشن نظر آرہا ہے، ہاشم آملا نے کہا کہ دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی جونیئر سطح پر بڑا ٹیلنٹ موجود ہے تاہم اسے نکھارتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے تیار کرنا بھی اہمیت کا حامل ہے۔

عمران طاہر اور علیم ڈار کی جانب سے مثالی شخصیت قرار دیے جانے کے سوال پر ہاشم آملا نے کہا کہ میرا دونوں سے اچھا تعلق ہے، لیگ سپنر کے ساتھ کھیلا اور ان سے سیکھا بھی ہے،علیم ڈار پاکستان کا فخر ہیں،امپائرنگ بہت مشکل کام ہے، میں سب امپائرز کی بہت عزت کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

ہاشم آملہ نے 4روزہ ٹیسٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ 4روز میں ہی میچ ختم ہونے سے سپنرز کا کردار بہت کم ہوجائے گا، عام طور پر طویل فارمیٹ کے میچ میں آخری روز پچ پر ہونے والی شکست و ریخت کا فائدہ سلو بولرز کو ملتا ہے، بیٹ اور بال کی جنگ ہوتی ہے،میں قطعی طور پر 4روزہ ٹیسٹ کے حق میں نہیں ہوں۔    

متعلقہ عنوان :