آرفن کیئر پروگرام کے زیراہتمام تحصیل میرعلی میں یتیم بچوں کیلئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ

بدھ 26 فروری 2020 12:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) آرفن کیئر پروگرام کے زیراہتمام شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں یتیم بچوں کیلئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ، جس میں بچوں کا مفت معائنہ اور مفت ادویات دیں گئیں۔اس مو قع پر الخدمت فاونڈیشن شمالی وزیر ستان کے صدر اسد اللہ شا ہ ،اسلامی جمعیت طلبہ کے نا ظم اعجاز سورانی ، ارفن کیئر پروگرام شمالی وزیرستان کے انچارج محمد کا شف داوڑ نے فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ آرفن کیئر پروگرام آپریشن ضرب عضب کے وقت سے شروع ہوا ہے اور اب بھی یہ پروگرام رواں دواں ہے، ہمارے پاس اپ بھی ایک سو یتیم بچے رجسٹرہیں اور ان کو مختلف سہولیات دے رہے ہیں ،الخدمت فاونڈیشن نے ہر لحاظ سے شمالی وزیرستان کے عوام کی خدمت کی ہے اور کررہی ہے، الخدمت فاونڈیشن ایک فلاحی تنظیم ہے اور الخدمت فاونڈیشن یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے اور مختلف قسم کی ان کی ضروریات پوری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یتیم بچے بھی ہم میں سے ہیں، ان کی کفالت اور ضروریا ت پوری کرنا ہم سب پر فرض ہیں ۔آخر میں یتیم بچوں نے الخدمت فاونڈیشن کی بھلائی اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کی۔