ایرانی میزائل پروگرام میں معاونت، چین، ترکی، روس ، عراقی ادارے بلیک لسٹ

بلیک لسٹ کیے جانے والے اداروں اور شخصیات میں چین اور ترکی کی پانچ کمپنیاں اور افرادبھی شامل

بدھ 26 فروری 2020 13:00

ایرانی میزائل پروگرام میں معاونت، چین، ترکی، روس ، عراقی ادارے بلیک ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) امریکا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایرانی میزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے والے 13 غیرملکی ادارے بلیک لسٹ کردئیے۔ ان میں چین، عراق، روس اور ترکی کے ادارے اور افراد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بلیک لسٹ کیے جانے والے اداروں اور شخصیات میں چین اور ترکی کی پانچ کمپنیاں یا افراد شامل ہیں۔2015 میں امریکا نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین طے پائے جانے والے جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ اس کے بعد امریکا کی طرف سے ایرانی رجیم پر پابندیاں عاید کرنے کے ساتھ اس کے میزائل پروگرام میں معاونت کرنے والوں کو بھی بہ تدریج پابندیوں کا سامنا ہے۔