لاہور،سفاری پارک میں شیروں کے حملے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا

17 سالہ نوجوان چارہ کاٹنے کے لیے جنگلا پھلانگ کر سفاری پارک میں داخل ہوا تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 26 فروری 2020 12:45

لاہور،سفاری پارک میں شیروں کے حملے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 فروری 2020ء) سفاری پارک میں شیروں کے حملے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے سفاری پارک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر نوجوان شیروں کے حملے کے نتیجے میں دم توڑ گیا۔نوجوان کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی جو قریبی گاؤں کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

17سالہ بلال بھینسوں کے لیے چارہ کاٹنے کی غرض سے جنگلا پھلانگ کر سفاری پارک میں داخل ہوا تھا جس کے بعد وہاں موجود شیروں نے نوجوان پر حملہ کر دیا۔

پولیس نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیروں نے حملہ کر کے نوجوان کو ہلاک کیا ہے۔ سفاری پارک کی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان دو روز قبل لاپتہ ہوا تھا جس کی تلاش کی جا رہی تھی تاہم آج جب شیروں کو کھانا دیا جا رہا تھا تو وہاں سے نوجوان کی باقیات ملیں۔