ڈپٹی کمشنر سدھنوتی کی پوسٹ گریجویٹ کالج پلندری کی عمارت کو بروقت مکمل کرنے کا حکم

بدھ 26 فروری 2020 13:07

پلندری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ندیم احمد جنجوعہ نے پوسٹ گریجویٹ کا لج پلندی کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کا م کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل اور دیگر آفیسران بھی اٴْنکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر سدھنوتی نے کام کی رفتار کو تسلی بخش کرار دیا اور ہدایت دی کہ متعین شدہ وقت میں عمارت کو مکمل کیا جائے ۔

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے ساڑھے چار کڑوڑ روپے کی رقم مختص ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ و صحت ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کی خصوصی کا وشوں سے حکومت آزادکشمیر نے پلندری میں پوسٹ گریجویٹ کالج کی نئی تعمیر کے لیے خصوصی گرانٹ دی تھی ۔مسلم لیگ ن کی حکومت اس وقت عوام کی بنیادی ضرورت تعلیم پر خصوصی توجہ لے رہی ہے ۔کالج کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت سے طلباء ایک بہتر ماحول میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے ۔عوامی حلقوں کی جانب سے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان اور حکومت آزاد کشمیر کی تعلیم دوست پالیسی پر اطمینان کا اظہار کیا جارہاہے۔نئی تعمیر ہونے والی عمارت بہت جلد مکمل ہو کر کالج انتطامیہ کے حوالے کر دی جائے گی ۔