گڑھی دوپٹہ‘محکمہ بہبود آبادی آزادکشمیر کے زیر اہتمام عوام میں آبادی اور وسائل میں توازن کے حوالہ سے آگاہی مہم کے سلسلے میں ویلیج تھیٹرز کا انعقاد کر دیا گیا

بدھ 26 فروری 2020 13:07

گڑھی دوپٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) محکمہ بہبود آبادی آزادکشمیر کے زیر اہتمام عوام میں آبادی اور وسائل میں توازن کے حوالہ سے آگاہی مہم کے سلسلے میں ویلیج تھیٹرز کا انعقاد کر دیا گیا اس سلسلے میں مظفرآباد کے علاقہ پھگوان دوپٹہ اورٹنڈالی میں قائم مرکز صحت میں ویلیج تھیٹر کا انعقاد کیا گیا ۔جسمیں آزادکشمیر کے معروف فنکاروں کے گروپ نے پرفارمنس دی جسمیں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھیٹر کے زریعے عوام میں شعور اجاگر کیا گیا کہ آبادی اوروسائل میں توازن ضروری ہے تاکہ بچوں کی بہتر تعلیم وتربیت یقینی بنائی جا سکے جبکہ حاملہ خواتین کی خواراک اور انکا باقاعدگی سے چک اپ،ماں بچے کی صحت،بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ،بچوں کو ماں کا دودھ پلانے،ماں بچے کی شرح اموات میں کمی اور دیگر ہیلتھ ایشوز پر آگاہی دی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر بہبود آبادی،راجہ اسد،شہزاد لولابی،میڈم شہناز نے بھی اظہار خیال کیا راجہ اسد نے کہا کہ صحت کے ایشوز پر تھیٹر کے زریعے زیادہ بہتر انداز میں آگاہی دلائی جا سکتی ہے۔موجودہ حالات میں آبادی اور وسائل میں توازن ضروری ہے ۔تاکہ والدین بچوں کی تعلیم و تربیت پر بہتر انداز میں توجہ دے سکیں۔ ماں بچے کی صحت کے حوالہ سے مراکز صحت میں بھی خواتین تک معلومات کی رسائی اور ابتدائی بطی امداد کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن سے فائدہ اُٹھانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :