بھارتی میڈیا نے صدر ٹرمپ کی پریس کانفرنس کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی،

صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال اور دنیا بھر کے رد عمل کے پیش نظر صدر ٹرمپ کی طرف سے ثالثی کی پیش کش بھارتی بیانیے کی نفی ہے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا بیان

بدھ 26 فروری 2020 13:30

بھارتی میڈیا نے صدر ٹرمپ کی پریس کانفرنس کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے صدر ٹرمپ کی پریس کانفرنس کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، پاکستان جو ایک عرصے سے کہتا چلا آ رہا ہے کہ بھارت میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گذشتہ دو روز سے دہلی میں دس سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں، عمارتوں کو نذر آتش کیا جارہا ہے، پیٹرول پمپس اور کاروباری مراکز کو جلایا جارہا ہے، دنیا کو اس صورت حال کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ عمران خان میرے دوست ہیں اور پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے دہشت گردی کو شکست دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کیے گئے وعدے کے مطابق کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم سے بات کی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال اور دنیا بھر کے رد عمل کو پیش نظر رکھتے ہوئے صدر ٹرمپ کی طرف سے بار بار ثالثی کی پیش کش بھارتی بیانیے کی نفی ہے۔