محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی ،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز متاثر ہونے کا خدشہ

بدھ 26 فروری 2020 13:45

محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی ،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کے بعد راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا بارشیں برسانے والا ایک نیا سلسلہ جمعرات کو ملک میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ ہفتہ کے روز تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں ،بعض علاقوں میں طوفانی بارشیں بھی متوقع ہیں ۔