قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چمپئن شپ کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

بدھ 26 فروری 2020 13:45

قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چمپئن شپ کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چمپئن شپ کل 27 فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع گی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایاکہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان انٹر بورڈ، ہائرایجوکیشن کمیشن، لاہور گرائمز سکول، فاٹا، لمز، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں پاکستان آرمی کی ٹیمیں مردوں اور خواتین کے ایونٹ میں اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی اور چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس 26 فروری کو شام چھ بجے ہوگا جس میں نیٹ بال کے نئے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

چمپئن شپ کے سیمی فائنل اور فائنل یکم مارچ کو اور بین الصوبائی نیٹ چمپئن شپ 2 مارچ کو کھیلی جائے گی، چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز، اسناد اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔