انگلینڈ نے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا،

تھائی لینڈ ویمن کو میگا ایونٹ کے ساتویں میچ میں 98 رنز سے شکست، کپتان ہیتھر نائٹ نے ناقابل شکست 108 اور نٹالی سیور نے ناقابل شکست 59 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا

بدھ 26 فروری 2020 13:56

انگلینڈ نے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا،
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) کپتان ہیتھر نائٹ کی ناقابل شکست سنچری اور نٹالی سیور کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ نے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں بڑے مارجن 98 رنز سے ہرا کر پہلی فتح حاصل کرلی۔ کپتان ہیتھر نائٹ نے ناقابل شکست 108 اور نٹالی سیور نے ناقابل شکست 59 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ پر شاندار 167 رنز کی شراکت داری بھی قائم کی۔ ہیتھر نائٹ کو عمدہ بلے بازی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ فاتح ٹیم نے مقررہ اوورز 20 میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے ۔ تھائی لینڈ کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز بناسکی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے دارلحکومت کینبرا کے مقام پر کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں انگلینڈ ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناکر تھائی لینڈ کی خواتین ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 177 رنز کا ہدف دیا۔

کپتان ہیتھر نائٹ ناقابل شکست 108 اور نٹالی سیور ناقابل شکست 59 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ ہیتھر نائٹ نے 66 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 108 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ پر شاندار 167 رنز کی شراکت داری بھی قائم کی۔ نٹایا بوچاتھم اور سورایا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں تھائی لینڈ کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 78 رنز بناسکی۔ انگلینڈ کی انیا شربسول نے تین جبکہ نٹالی سیور نے دو کھلاڑیوں آئوٹ کیا۔ یہ برطانوی ٹیم کو ورلڈ کپ میں پہلی فتح ہے ۔کپتان ہیتھر نائٹ کو عمدہ بلے بازی پر میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔