برطانوی نامور ٹینس سٹار اینڈی مرے کی آئندہ ماہ ٹینس کورٹس میں واپسی متوقع

بدھ 26 فروری 2020 13:56

برطانوی نامور ٹینس سٹار اینڈی مرے کی آئندہ ماہ ٹینس کورٹس میں واپسی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) برطانیہ کے نامور ٹینس سٹار اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے کی آئندہ ماہ ٹینس کورٹس میں واپسی متوقع ہے تاہم اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ انہیں دوبارہ اپنی سرجری کروانی پڑسکتی ہے۔ تین بار کے گرینڈ سلام چیمپئن نے کچھ دن پہلے ہی پریکٹس کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق عالمی نمبر ون 32 سالہ مرے کا کہنا ہے کہ انہیں جنوری 2019ء میں اس تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان کی صحت گزشتہ کئی ماہ سے ناقابل یقین پیچیدگیوں کا شکار ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں پتہ چل جائیگا کہ وہ اے ٹی پی ٹور میں واپسی کے قابل ہیں یا مجھے مزید آپریشن کرانا پڑے گا، اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

متعلقہ عنوان :