مبینہ طور پر چارہ کاٹنے کیلئے دیوار پھلانگ کر سفاری پارک میں جانے والا نوجوان شیروں کا نوالہ بن گیا

18 سالہ بلال فتح سنگھ کا رہائشی تھا، سفاری پارک کی انتظامیہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا

بدھ 26 فروری 2020 13:56

مبینہ طور پر چارہ کاٹنے کیلئے دیوار پھلانگ کر سفاری پارک میں جانے والا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) مبینہ طور پر چارہ کاٹنے کے لئے دیوار پھلانگ کر سفاری پارک میں جانے والا 18سالہ نوجوان شیروں کا نوالہ بن گیا ، سفاری پارک کی انتظامیہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فتح سنگھ کا رہائشی 18سالہ بلال مبینہ طور پر چارہ کاٹنے کے لئے سفاری پارک کی کئی فٹ اونچی دیوار پھلانگ کر اندرونی حصے میں اترا جہاں شیروں نے اس پر حملہ کر کے ہلاک کر دیا اور نگل لیا ۔اطلاع ملتے ہی سفاری پارک کی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جب سفاری پارک کا ملازم شیروں کو کھانا ڈالنے کے لئے آیا تو اسے دلخراش واقعہ کا علم ہوا ۔

متعلقہ عنوان :