صدر منتخب ہونے پر اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کو واپس تل ابیب منتقل کرنے پر غورکروں گا، برنی سینڈرز

بدھ 26 فروری 2020 14:10

صدر منتخب ہونے پر اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کو واپس تل ابیب منتقل ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) امریکہ میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار و سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ اگر وہ رواں سال ہونے والے امریکی انتخابات میں کامیاب ہو گئے تو وہ اسرائیل میں مقبوضہ بیت المقدس منتقل ہونے والے امریکی سفارتخانے کو واپس تل ابیب منتقل کرنے پر غور کریں گے۔ یہ بات انہوں نے امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے شہر چارلسٹن میں گزشتہ روز میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ یہودی ہیں لیکن مشکلات سے دوچار فلسطینی عوام کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو بہت زیادہ قدامت پسند اور نسل پرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود بھی کچھ ماہ اسرائیل میں قیام کیا ہے لیکن اس وقت جو بات ان کے لئے سب سے زیادہ افسوس ناک ہے وہ اسرائیل میں بہت زیادہ قدامت پسند اور نسل پرست نیتن ہایو کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فلسطینی اور امریکی عوام کے مفاد پر مشتمل پالیسی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔