الیکشن کمیشن 2023ء تک فیڈرل الیکشن اکیڈمی سمیت اپنے 25 دفاتر تعمیر کرے گا

بدھ 26 فروری 2020 14:10

الیکشن کمیشن 2023ء تک فیڈرل الیکشن اکیڈمی سمیت اپنے 25 دفاتر تعمیر کرے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) الیکشن کمیشن 2023ء تک فیڈرل الیکشن اکیڈمی سمیت اپنے 25 دفاتر تعمیر کرے گا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کی اسیسمنٹ کا کام رواں سال جون میں مکمل کرلیا جائے گا جبکہ الیکشن کمیشن کا انفراسٹرکچر کا ڈویلپمنٹ پلان دسمبر تک منظو رکر کے نافذ کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے 50 فیصد دفاتر کے لئے اراضی کا حصول دسمبر 2023ء میں مکمل کرلیاجائے گا جبکہ اسی سال دسمبر تک فیڈرل الیکشن اکیڈمی کی تعمیر بھی مکمل کرلی جائے گی اور اس کے علاوہ 25 دفاتر کی تعمیر کا بھی ہدف مقرر کیا گیا ہے۔