ایوارڈ یافتہ گلوکارہ جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئیں

کئی روز تک اغوا کیے رکھا،منشیات دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ برطانوی گلوکارہ ڈفی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 26 فروری 2020 13:43

ایوارڈ یافتہ گلوکارہ جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئیں
برطانیہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-26فروری2020ء) معروف برطانوی گلوکارہ ڈفی بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق ہراسانی کے کیس اس قدر تواتر سے پیش آ رہے ہیں لگتا ہے کہ یہ ایک پبلسٹی اسٹنٹ بن کر رہ گیا ہے۔آئے دن کبھی لڑکوں کے ساتھ تو کبھی لڑکیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کے کیسز پیش آ رہے ہیں۔می ٹو مہم کے اس دور میں جہاں دنیا کے کونے کونے سے خواتین سامنے آکر اپنے ساتھ ہوئے ناخوشگوار واقعات کی کہانیاں لوگوں کے سامنے لارہی ہیں تو وہیں اب بھی صرف عام لوگوں کو ہی نہیں بلکہ نامور شخصیات کو بھی جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ ڈفی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں منشیات دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ڈفی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کہا کہ اس واقعے سے سنبھلنے میں انہیں کافی وقت لگا۔

(جاری ہے)

2008ء میں مرسی نامی گانے سے شہرت پانے والی گلوکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ اب وہ ٹھیک ہیں اور محفوظ ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے منشیات دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

کئی روز تک اغوا کر کے رکھا گیا تاہم انہوں نے حملہ آور کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔گلوکارہ ڈفی نے گریمی ایوارڈ کے علاوہ تین برٹ ایوارڈز بھی اپنے نام کر چکی ہے۔

۔جب کہ دوسری جانب ء) ہولی وڈ کے متنازع پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کو می ٹو تحریک کے تاریخ ساز فیصلے میں مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔نیویارک کی عدالت میں ہولی وڈ پروڈیوسر کو 2 مختلف خواتین پر جنسی حملے اور ریپ کا مرتکب قرار دیا گیا۔

میڈیاروپرٹس کے مطابق کئی ہفتوں کی سماعت کے دوران کئی خواتین نے اپنے بیانات میں پروڈیوسر کی جانب سے ریپ، جنسی استحصال اور دیگر متعدد باتوں کا ذکر کیا تھا۔ جیوری نے ہاروی وائنسٹن کے خلاف الزامات پر 5 دن تک غور کیا اور گزشتہ روزیہ فیصلہ سنایا تاہم پروڈیوسر کو 3 دیگر کیسز میں مجرم قرار نہیں دیا گیا، جن کے ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی جاسکتی تھی۔فیصلے کے بعد ہاروی وائنسٹن کو ہتھکڑیاں لگا کر جیل بھیج دیا گیا۔