سلامتی کونسل نے یمن پر عائد پابندیوں کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی

یمن پر اب پابندیاں آئندہ برس فروری تک لاگو رہیں گی،13ممالک کی حمایت،چین،روس نے ووٹ نہیں ڈالا

بدھ 26 فروری 2020 14:31

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن پر عائد پابندیوں کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں گزشتہ روز برطانیہ کی طرف سے پیش کردہ ایک قرارداد کو منظور کیا گیا، جس کی تیرہ ملکوں نے حمایت کی تاہم چین اور روس نے اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔ یمن پر اب پابندیاں آئندہ برس فروری تک لاگو رہیں گی۔ اس پیش رفت سے قبل سلامتی کونسل میں روسی اور برطانوی وفود کے مابین مذاکرات جاری رہے، جن میں روس نے اس بات کو باور کرایا کہ اگر قرارداد کے مسودے میں کسی بھی طرح الزام ایران پر عائد کیا گیا، تو اسے روس ویٹو کر دے گا۔