سابق اسرائیلی آرمی چیف کا غزہ کی پٹی پر طاقت کے استعمال پر زور

غزہ کی پٹی ایک خوفناک علاقہ بن چکا ہے جو فلسطینی مزاحمت کاروں کی محفوظ جنت ہے،گابی اشکنزئی

بدھ 26 فروری 2020 14:31

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) اسرائیل کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ گابی اشکنزئی نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی اور عسکری اداروں کی طرف سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف بار بار دھمکی آمیز بیانات ناقابل فہم ہیں۔ ہمیں یہ ادراک کرنا ہوگا کہ غزہ کی پٹی ایک باغی علاقہ بن چکا ہے اور ہمیں طاقت کے ذریعے اس بغاوت کوکچلنا ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی ایک خوفناک علاقہ بن چکا ہے جو فلسطینی مزاحمت کاروں کی محفوظ جنت ہے۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کو اپنے دفاع کے لیے طاقت کا استعمال کرنا ہوگا۔ ہمارے پاس صرف ایک ہی راستہ بچا ہے اور وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف طاقت کااستعمال ہے۔جنرل اشکنزئی کا کہنا تھا کہ اسلامی جہاد کا خیال ہے کہ وہ جو چاہے کرسکتی ہے۔ اس کے جواب میں ہمیں بھی اپنا دفاع کرنا ہوگا۔ ہمیں یہ اداراک کرنا ہوگا کہ غزہ کے خطرے کو کیسے ختم کیا جاسکتا ہے۔ ہم ایک خوفناک اور خطرناک گروپ کا سامنا کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :