سعودی عرب ، ایک ٹن حشیش اور 7 ٹن نشہ آور پودہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

بدھ 26 فروری 2020 14:40

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) سعودی سرحدی سیکورٹی فورس نے جنوری کے دوران ایک ٹن سے زیادہ حشیش اور 7 ٹن سے زیادہ نشہ آور پودہ (قات) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق سرحدی سیکورٹی فورس کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل مسفر بن غنام القرینی نے بتایاکہ سمگلنگ کی مختلف کوششوں میں 51 افراد گرفتار بھی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی سرحدوں کی خلاف ورزی کی کوشش کے علاوہ منشیات سمگل کرتے ہوئے ایتھوپیا کے 34 شہریوں کو گرفتار کیا گیا دیگرگرفتار شدگان میں 10 یمنی، 4 صومالی اور 3 سعودی شہری بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :