یاسر حسین سونیا حسین کی حمایت میں میدان میں آگئے

بدھ 26 فروری 2020 15:53

یاسر حسین سونیا حسین کی حمایت میں میدان میں آگئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) اداکار یاسر حسین سونیا حسین کی حمایت میں میدان میں آگئے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں خلیل الرحمان قمر نے سونیا حسین بارے بیان دیا تھا کہ وہ ابھی ان کے ڈراموں میں کام کرنے کی اہلیت نہیں رکھتیں، جس پر یاسر حسین نے انہیں بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سونیا حسین ایک بہت اچھی اداکارہ ہیں، مزاحیہ کردارہوں یا سنجیدہ وہ ہر کردار کو نبھانے میں کمال مہارت رکھتی ہیں۔