سارہ خان کو فمینزم کی حمایت پر تنقیدکا سامنا

بدھ 26 فروری 2020 16:06

سارہ خان کو فمینزم کی حمایت پر تنقیدکا سامنا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) اداکارہ سارہ خان کو فمینزم کی حمایت پر تنقیدکا سامنا کرنا پڑگیا۔ اداکارہ نے حال ہی میں دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ خواتین کو مردوں سے زیادہ طاقتور اور سٹیٹس میں ایک دوسرے کے برابر سمجھتی ہیں۔

(جاری ہے)

جس پرسوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کی ہے۔ ناقدین نے اس حوالے سے کہا کہ مرد اور خوایتن مختلف ہیں مگر برابر نہیں ہیں اور انہوں نے اپنے جواب سے شائقین کو کافی مایوس کیا ہے۔ اداکارہ ڈرامہ ’’دیوار شب ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔