شہبازشریف کا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی، ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کئے جائیں،پاکستان کے بہترین ڈاکٹرز، ماہرین اور محققین پر مشتمل خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، اپوزیشن لیڈر

بدھ 26 فروری 2020 16:27

شہبازشریف کا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی، ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کئے جائیں،پاکستان کے بہترین ڈاکٹرز، ماہرین اور محققین پر مشتمل خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے ۔

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کورونا وائرس کے معاملے پر ڈینگی، پولیو والا مجرمانہ لاپرواہی والا رویہ دکھارہی ہے جو خطرناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانیوں کی حفاظت کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک عمل سے حکمت عملی بنائی جائے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس سے بچائوکی حفاظتی تدابیر کے لئے قومی حکمت عملی وضع کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ فوری طورپر چین کی طرز پر ملک بھر میں طبی علاج گاہوں کی تیاری شروع کی جائے جو بوقت ضرورت کام آسکیں ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس سے متعلق خطرناک کو روایتی بیان بازی کی نذرکرنا بہت بڑی حماقت ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے بہترین ڈاکٹرز، ماہرین اور محققین پر مشتمل خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی اور صوبائی سطح پر مانیٹرنگ اور سفارشات کی تیاری کا طریقہ کار وضع کیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اشتراک عمل کے لئے نظام مرتب کیاجائے تاکہ مربوط ایکشن ہوسکے